کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ نے متضاد بیان دیا ہے کہ ایران جنگ جیت لی مگر ابھی مکمل کامیابی نہیں ملی، امریکی صدر جنگ خاتمے سے متعلق واضح حکمت عملی نہ بتا سکے، تیل قیمتیں سو ڈالر فی بیرل سے اوپر جانے پر عالمی تشویش، امریکی اپوزیشن نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صدر کے پاس کوئی واضح منصوبہ ہے اور نہ ہی جنگ کے اہداف کے بارے میں ٹھوس حکمت عملی، غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری جنگ کے بارے میں متضاد اور غیر واضح مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے کئی حوالوں سے جنگ جیت لی ہے مگر ابھی “کافی حد تک نہیں جیتی”، اور کارروائیاں مزید جاری رہ سکتی ہیں۔