• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم ذخائر، 25 کروڑ لیٹر پیٹرول لے کر 4 جہاز پورٹ قاسم پہنچ گئے

کراچی(این این آئی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فوری بعد پورٹ قاسم پر پیٹرول سے لدے 4 جہاز پہنچ گئے۔پورٹ حکام کے مطابق تقریباً 25 کروڑ لیٹر پیٹرول سے لدے جہاز پورٹ قاسم پہنچ گئے اور ایک جہاز سے37 ہزار ٹن پیٹرول کی منتقلی مکمل کرلی گئی ہے۔حکام کے مطابق ایک اور جہاز سے 50 ہزار ٹن پیٹرول کی ترسیل کا عمل جاری ہے جب کہ 55 ہزار ٹن پیٹرول لے کر آنے والا ایک اور جہاز 12 مارچ کو پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید