اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے درمیان پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو پیٹرول کے دو کارگو کی درآمد کیلئے بین الاقوامی ٹریڈرز کی جانب سے پانچ بولیاں موصول ہو گئی ہیں۔ تاہم حیران کن طور پر ہائی اسپیڈ ڈیزل کے ٹینڈر میں کسی بھی کمپنی نے دلچسپی ظاہر نہیں کی، جسکی وجہ ڈیزل کے پریمیئم کا 80 ڈالر فی بیرل تک پہنچنا بتایا جاتا ہے۔پیٹرول کی بولیاں اور نرخ سرکاری ذرائع کے مطابق 55 ہزار میٹرک ٹن (92 آر او این) کے پہلے کارگو کے لیے ʼاو کیو ٹریڈنگ (OQ Trading) نے 17.8 ڈالر فی بیرل پریمیئم کے ساتھ سب سے کم بولی دی۔