• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر خارجہ پالیسی سے متعلق بحث سے اجتناب کیا جائے، وفاقی وزراء

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزراءعطاء اللہ تارڑ‘اعظم نذیرتارڑاورطلال چوہدری نے خارجہ پالیسی کے بارے میں سوشل میڈیا پر غیر ضروری تبصروں کو نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے لئے پاکستان کا مفاد مقدم ہے، خطے کے ممالک کے ساتھ ہمارے قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں، خارجہ پالیسی کو مقامی سیاسی معاملات کے طور پر نہ لیا جائے‘سوشل میڈیا پر خارجہ پالیسی سے متعلق بحث سے اجتناب کیاجائے۔ منگل کو یہاں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ موجودہ دور میں ویوز حاصل کرنے کی دوڑ لگی ہوئی ہے، اگر کسی وی لاگ پر زیادہ ویوز حاصل کرنا مقصود ہو تو بعض اوقات دو ممالک کے حوالے سے ایسی باتیں کی جاتی ہیں جن سے زیادہ توجہ حاصل ہو اور اس کے نتیجے میں مونیٹائزیشن میں اضافہ ہو۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جب ہم دوسروں کو ڈس کریڈٹ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اپنے خیالات قوم تک پہنچانے کے لئے خارجہ پالیسی کی من مانی تشریحات پیش کرتے ہیں تو یہ مناسب طرز عمل نہیں۔
اہم خبریں سے مزید