• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیو امریکا ایکٹ منظور نہ ہوا تو کسی بل پر دستخط نہیں کرونگا، ٹرمپ کی دھمکی

کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ سیو امریکا ایکٹ منظور نہ ہوا تو کسی بل پر دستخط نہیں کرونگا، امریکی صدر نے انتخابی قوانین میں تبدیلی کو اولین ترجیح قرار دیدیا، بل میں ووٹرز کیلئے شہریت کا ثبوت اور شناختی کارڈ لازمی بنانے کی تجاویز شامل ہیں۔ ٹائم کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ جب تک کانگریس “سیو امریکا ایکٹ” منظور نہیں کرتی وہ کسی بھی دوسرے قانون پر دستخط نہیں کریں گے۔ فلوریڈا میں ریپبلکن ارکان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ قانون آئندہ وسط مدتی انتخابات سے پہلے ووٹنگ کے نظام میں تبدیلی کیلئے انتہائی ضروری ہے۔
اہم خبریں سے مزید