اسلام آباد( کامرس رپورٹر )قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا ہےکہ ایک روحانی پیشوا شہید ہوا ہے ہم خاموش بیٹھے ہیں،قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پارلیمنٹ نے ایران کیخلاف جارحیت پر ابھی تک مذمت نہیں کی، خطہ جنگ کی طرف جا رہا ہے لیکن یہ پارلیمنٹ کچھ نہیں کر رہی۔انہوں نے کہا زر اور زور کی بنیاد پر یہ پارلیمنٹ بنی، یہ حکومت ان حالات میں پاکستان نہیں چلا سکتی، پیٹرول پر اپوزیشن بولنا چاہتی ہے لیکن اجلاس ملتوی کر دیا جاتا ہے، ایسا پاکستان عوام کو قابل قبول نہیں، کل میرے پاس جو چل کر آئے ان کو وقت دیا۔