• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے موشن پکچر ترمیمی بل منظور کرلیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے موشن پکچر (ترمیمی) بل 2024ء منظور کرلیا،بل 2024میں سابق وزیر اطلاعات و نشریات نے پیش کیا تھا، پیکا مقدمات کے معاملے پر ذیلی کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی کا اجلاس منگل کو پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد کے اولڈ پپس ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں موجود اراکین نے متفقہ طور پر سینیٹر سرمد علی کو اجلاس کی کارروائی کی صدارت کے لئے نامزد کیا۔ کمیٹی نے مختصر بحث کے بعد متفقہ طور پر موشن پکچر (ترمیمی) بل 2024ء منظور کرلیا جو اس وقت کے وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے پیش کیا تھا۔ وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ کمیٹی کی جانب سے پیش کی گئی پانچوں سفارشات بل میں شامل کرلی گئی ہیں جن میں سیکشن (2)6، سیکشن 7، سیکشن 9 (اپیلٹ کمیٹی کی تشکیل)، سیکشن 13 اور سیکشن 15 میں ترامیم شامل ہیں۔ کمیٹی نے سینیٹر محمد عبدالقادر کی جانب سے پیش کردہ پرائیویٹ ممبر بل ”پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (ترمیمی) بل 2025ء“ پر بھی غور کیا تاہم اس معاملے کو وزارت خزانہ اور وزارت قانون و انصاف کے ساتھ مزید مشاورت تک موخر کر دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید