• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی 145 ڈالر کے جوتوں سے غیر معمولی دلچسپی، ملاقاتیوں کو تحفے میں دینے لگے

کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ کی 145 ڈالر کے جوتوں سے غیر معمولی دلچسپی، ملاقاتیوں کو تحفے ۜمیں دینے لگے. امریکی صدر نے اپنے پسندیدہ برانڈ کے چمڑے کے جوتے کابینہ ارکان، سینیٹرز اور میڈیا شخصیات کو بھی تحفے میں دئیے۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حالیہ مہینوں میں امریکی جوتوں کے برانڈ فلورشائم کے تقریباً 145 ڈالر قیمت والے چمڑے کے جوتوں کا خاص شوق ہوگیا ہے اور وہ اپنے قریبی ساتھیوں، کابینہ ارکان اور ملاقات کیلئے آنے والے مہمانوں کو بھی یہی جوتے تحفے میں دے رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور دیگر کئی شخصیات کے پاس یہ جوتے موجود ہیں۔
اہم خبریں سے مزید