کراچی (اسد ابن حسن)این سی سی آئی اے فیز تھری کے 200اہلکاروں کو چھ ماہ کا ریلیف مل گیا،ڈی جی کو سروس رولز تیار کرنے اور اہلکاروں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنےکی ہدایت،گریڈ 1تا 15 کے اہلکاروں کی کارکردگی رپورٹس تیار کی جائیں، اسلام آباد کی سنگل بنچ نے 17صفحات پر مشتمل فیصلہ سنادیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کے معزز جج محسن اختر کیانی نے نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے اہلکاروں کی آئینی درخواست 2902/24پر فیصلہ سنا دیا ہے۔ 17 صفحات پر مشتمل فیصلے میں تحریر کیا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے اس بات کے مجاز ہیں کہ وہ کنٹریکٹ کے ملازمین کو ریگولرائز کر سکیں اور اس حوالے سے مختلف پٹیشنز کے فیصلے بھی نقل کیے گئے ہیں۔ ڈی جی خرم علی شاہ عدالت میں موجود تھے اور انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ سروس رولز ابھی تک تیار نہیں ہو سکے ہیں اور اس کے لیے کچھ وقت دیا جائے جس کے بعد عدالت نے چھ ماہ کے وقت کی اجازت دے دی۔