کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیل لبنان میں حزب اللہ کے خلاف طویل فوجی مہم کی تیاری میں ہے ، برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کے مطابق ایران جنگ ختم ہونے کے بعد بھی یہکارروائی جاری رہنے کا امکان ہے۔ اسرائیلی فوج لبنان میں حزب اللہ کے خلاف ایک طویل فوجی مہم کی تیاری کر رہی ہے، جس کا مقصد سرحد کے ساتھ ایک وسیع "بفر زون" (Buffer Zone) قائم کرنا اور حزب اللہ کی صلاحیتوں کو مستقل طور پر مفلوج کرنا ہے۔