کراچی (نیوز ڈیسک) جنوبی کوریا نے امریکا کا فضائی دفاعی نظام سیؤل سے مشرق وسطیٰ منتقل کرنے کی مخالفت کردی ہے ،جنوبی کوریا کے صدر لی جی میونگ نے اپنی پارلیمنٹ کو بتایا امریکا اپنے دفاعی میزائل نظام پیٹریاٹ کواپنی عسکری ضروریات کے پیش نظر مشرق وسطیٰ منتقل کررہا ہے تاہم اس وقت وہ ایسی پوزیشن میں نہیں ہیں کہ امریکا سے کوئی مطالبہ کرسکیں۔ جنوبی کوریا میں تقریباً 28 ہزار 500 امریکی فوجی تعینات ہیں۔واشنگٹن اور سیؤل کے درمیان جنوبی کوریا میں نصب پیٹریاٹ فضائی دفاعی میزائل نظام کو مشرق وسطیٰ منتقل کرنے کے معاملے پر مذاکرات جاری ہیں۔