کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحقیقاتی کمیشن نے بورڈ أف ریونیو اور میونسپل کمشنر کے ایم سی سے گل پلازہ کی زمین کا مکمل دستاویزی ریکارڈ طلب کر لیا۔ جوڈیشل کمیشن نے میونسپل کمشنر کے ایم سی اور سینیئر ممبر بورڈ آف ریوینیو کو خط ارسال کردیا۔ خط میں کہا گیاہے کہ میونسپل کمشنر بمبئی قرارداد، 1936 اور 1991 کی لیز دستاویز، 1947 کے لینڈ رولز اور 191 کی میئر کی قرارداد فراہم کریں۔