اسلام آباد(تنویر ہاشمی )ایف بی آر نے اضافی کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی ، کمیٹی میں چیف ایڈمن فنانس ، چیف آئی آر آپریشن اور چیف کسٹم آپریشن شامل ہیں ، یہ فیصلہ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی سربراہی میں تمام فیلڈ دفاترکے سربراہان کے اجلاس کے موقع پر کیاگیا ، یہ کمیٹی کفایت شعاری سے متعلق وفاقی حکومت کے تمام اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی ، چیف آپریشنز اس بات کویقینی بنائیں گے کہ فیلڈ دفاتر میں 60فیصد سرکاری گاڑیوں کا استعمال روک دیاجائے اور یہ گاڑیاں فوری طور پر ہیڈکوارٹر اور ڈائر یکٹوریٹ جنرلز میں پارک کر دی جائیں گی۔