راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر)عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروادی گئی ،جیل ذرائع کے مطابق منگل کو اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروائی گئی ،آدھ گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں دونوں میاں بیوی نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی ،جیل مینول کے مطابق ہفتہ میں ایک روزہونے والی ملاقات کے بعد دونوں کو اپنےاپنے سیلوں میں بھیج دیاگیا۔