• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہر وقت اور ہر صورت سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے، ضرورت پڑی تو ہر حال میں مدد کرینگے، ترجمان وزیراعظم

اسلام آباد(صالح ظافر، اے پی پی)پاکستان کے وزیراعظم کے ترجمان مشرف زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان ہر وقت اور ہر صورت سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے، ضرورت پڑی تو ہر حال میں مدد کرینگے، پاکستان اس تنازعے کو پورے خطے میں مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے سفارتی طور پر بھی کام کر رہا ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار جنگ کے آغاز سے ہی ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ دوسری جانب نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کویت، چین اور بنگلہ دیش وزرائے خارجہ سے رابطہ کرکے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ترجمان مشرف زیدی نے ایک انٹرویو میں پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی سعودی عرب کو ضرورت ہوگی، پاکستان اس کے ساتھ ہوگا، فیلڈ مارشل نے حال ہی میں سعودی عرب کا دورہ کیا، ایرانی قیادت سے بھی رابطے میں ہیں اور امریکا سے بات چیت جاری ہے، کوشش ہے خطے میں کسی بڑے تنازع کو جنم نہ لینے دیا جائے، پاکستان نیوی کی بنیادی ذمہ داری پاکستان کے اپنے سمندری حدود کی حفاظت ہے۔ اگر اس سے باہر کوئی کردار ادا کرنا پڑا تو وہ کسی کثیرالجہتی فورم کے تحت ہی ممکن ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید