• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا بھارتی کمپنی سے 838 کھرب روپے کا تاریخی معاہدہ، مکیش امبانی آئل ریفائنری قائم کریں گے

کراچی(رفیق مانگٹ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں تقریباً نصف صدی بعد پہلی بڑی نئی آئل ریفائنری تعمیر کی جائے گی جس میں سرمایہ کاری بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کرے گی،صدر ٹرمپ نے منصوبے کو تاریخی قرار دیا۔بھارتی کمپنی ریلائنس کی سرمایہ کاری, 838 کھرب روپے کا تاریخی معاہدہ، ریفائنری میں سالانہ تقریباً 60 ملین بیرل امریکی شیل آئل ریفائن کیا جا سکے گا،امریکا میں آخری بڑی ریفائنری 1977 میں بنی تھی ،پہلی بار بھارت کی بڑی کمپنی امریکا میں اتنے بڑے ریفائنری منصوبے کو قائم کر رہی ہے،سخت ماحولیاتی قوانین، بہت زیادہ لاگت، مارکیٹ کے غیر یقینی حالات۔۔۔۔نئی بڑی ریفائنری نہ بننے کی وجوہیہ منصوبہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ بڑھ رہا ہے اور واشنگٹن توانائی کی فراہمی مضبوط بنانے کے طریقے تلاش کر رہا ہے۔پچاس سال تک امریکا میں نئی بڑی ریفائنری اس لیے نہیں بنی کیونکہ سخت ماحولیاتی قوانین، بہت زیادہ لاگت، مارکیٹ کے غیر یقینی حالات اور موجودہ ریفائنریوں کی توسیع نے نئے منصوبوں کی ضرورت کم کر دی تھی۔فنانشل ٹائمز کے مطابق اگر یہ منصوبہ مکمل ہو جاتا ہے تو یہ امریکہ میں تقریباً 50 برس بعد تعمیر ہونے والی پہلی بڑی آئل ریفائنری ہوگی۔ اس سے قبل آخری بڑی ریفائنری میرتھون پٹرولیم کی گیری وِل، لوزیانا میں قائم تنصیب تھی جو 1977 میں فعال ہوئی تھی۔صدر ٹرمپ نے اس منصوبے کو838 کھرب روپے( 300 ارب ڈالر) کا تاریخی معاہدہ قرار دیا۔ کمپنی کے مطابق یہ تخمینہ اس بنیاد پر لگایا گیا ہے کہ ریفائنری مستقبل میں تقریباً 1.2 ارب بیرل شیل آئل خرید کر پراسیس کرے گی جس کی مالیت تقریباً 125 ارب ڈالر بنتی ہے، جبکہ اس سے 50 ارب گیلن ریفائنڈ مصنوعات تیار ہوں گی جن کی مالیت تقریباً 175 ارب ڈالر ہوسکتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید