• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلامتی کونسل، پڑوسی ممالک پر ایرانی حملوں کے خلاف قرارداد منظور

اقوام متحدہ(جنگ نیوز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی جانب سے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔سلامتی کونسل اجلاس میں پڑوسی ممالک پر ایران کے حملوں کی مذمت کی گئی۔خلیجی ممالک کی جانب سے تیار مسودہ کےحق میں 13ووٹ آئے۔ ایران کےحملوں کی مذمت سے متعلق قرارداد پر چین اور روس غیرحاضر رہے۔پاکستان نے خلیجی ممالک کی جانب سے ایران کے خلاف پیش قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔بحرین کے مندوب کا کہنا تھا کہ ایرانی حملوں کی مذمت کیلئے قرارداد 135ممالک نے کواسپانسر کی، پاکستان بھی خلیجی ممالک کی جانب سے ایران کے خلاف پیش قرارداد کا کو اسپانسر تھا۔یہ اقوام متحدہ کی تاریخ میں پہلا موقع تھا کہ کوئی قرارداد 135 کواسپانسرنے پیش کی۔ اس سے پہلے اقوام متحدہ میں ایبولا پر قرارداد 134 ممالک نے پیش کی تھی۔اب روس کی جانب سےاقوام متحدہ میں پیش قرارداد پر ووٹنگ کی جائے گی۔اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی بھی مذمت کی۔پاکستان ایران کی خودمختاری کی حمایت کرتا ہے: پاکستانی مندوبپاکستانی مندوب نے کہا کہ یو اے ای پر ایرانی حملوں سے 2 پاکستانی جاں بحق ہوئے، ایران پر حملوں نے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید