• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن ارکان ایران پر امریکی جارحیت کی مذمتی قرارداد پر متفق نہ ہوسکے

اسلام آباد (محمد صالح ظاف خصوصی تجزیہ نگار) ’’آزاد‘‘ حزب اختلاف کے ارکان پارلیمنٹ امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف مذمت کی قرارداد پر متفق نہیں ہوسکے اس حوالے سے آج (جمعرات) کو مزید جائزہ لیا جائے گا۔محمود خان اچکزئی کی حزب اختلاف میں ارکان کے درمیان مختلف معاملات پر مسلسل کھینچا تانی جاری رہی اس سلسلے میں اجلاس کے اختتام پر تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے اس معاملے پر یہ کہہ کر تبصرے سے گریز کیا کہ ایسا سیاسی جماعتوں میں ہوتا رہتا ہے یہ کوئی سنگین معاملہ نہیں ہے۔ جنگ /دی نیوز کو لائق اعتماد اندرونی ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا سے رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے پنجاب کی تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی دانشور سینیٹر ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور کے غیر محتاط زبان کا استعمال جاری رکھا اسے تحریک انصاف کا ٹھپہ رکھنے والے آزاد ارکان نے اپنا پارلیمانی گروپ لیڈر بنا رکھا ہے تاہم اسمبلی سیکریٹریٹ نے اس کی نامزدگی کو تاحال تسلیم نہیں کیا وہ لاہور کی ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور کی وفاداریوں کے بارے میں قبل ازیں ایک سے زیادہ مواقع پر الزام عائد کرتا آیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید