نیو یارک(جنگ نیوز)، امریکی نیوز سائیٹ کی رپورٹ کے مطابق ایران جنگ کا انجام کیا ہوگا؟ پانچ ممکنہ منظرنامے سامنے آگئے،امریکہ اور ایران دوبارہ مذاکرات شروع کریں اور جنگ بندی کے ساتھ ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے پر نیا معاہدہ طے پا جائے۔امریکہ دباؤ یا خفیہ کارروائیوں کے ذریعے ایرانی قیادت کو تبدیل کر دے اور موجودہ نظام کے اندر سے کسی نئی قیادت کے ساتھ کام شروع کرے۔جنگ، معاشی بحران اور سیاسی دباؤ کے باعث ایران میں بڑے پیمانے پر عوامی احتجاج شروع ہو جائے اور بالآخر حکومتی نظام گر جائے۔