• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PAS/OMG اور پولیس کے 266 افسروں کی ترقی کا معاملہ تعطل کا شکار

اسلام آباد( رانا غلام قادر)پاکستان ایڈ منسٹریٹو  ،پولیس سروس اور آفس مینجمنٹ گروپ سے تعلق رکھنے والے گریڈ18کے266 افسروں کی ترقی کا معاملہ تعطل کا شکار ہوگیا،سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نبیل اعوان کی زیرصدارت  ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کے 13 اور 14 فروری کو منعقدہ اجلاس نے گریڈ 18 کے سول و پولیس سروس افسران کو گریڈ 19میں ترقی کی منظوری دی ، 18 فروری کو ان کی ترقی کی تفصیلات  کا اعلامیہ بھی جاری  کیا گیا  لیکن ایک ماہ گزرنے کے باوجود  ابھی تک اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی ترقی اورنئی پوسٹنگ کے نو ٹیفیکیشن جاری نہیں کئے گئے جس کے باعث  متاثرہ افسران بے چینی واضطراب میں مبتلا ہوگئے،انھوں نےسیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے درخواست کی ہے کہ نو ٹیفیکیشن بلاتاخیر جاری کئے جائیں، یہ فسران  ترقی اور بعد از ترقی، تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفیکشن جاری نہ ہونے کے باعث سابقہ  مقامات پرہی  امور سرانجام دے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ترقی ملنے کے بعد بھی ان افسروںکی انٹیلی جنس رپورٹس پرکام ہو رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید