کراچی (نیوز ڈیسک) ایران جنگ میں چین کو ممکنہ فائدہ، امریکا کو تزویراتی نقصان، امریکا کی توجہ مشرقِ وسطیٰ پر، ایشیا میں طاقت کا توازن متاثر، چین کی محتاط سفارت کاری، مفادات بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ نیویارک ٹائمز کے تجزیے کے مطابق ایران کے ساتھ جاری جنگ امریکا کو طویل عرصے تک مشرقِ وسطیٰ میں مصروف رکھ سکتی ہے، جس سے اس کی فوجی اور سیاسی توجہ ایشیا اور بحرالکاہل کے خطے سے ہٹ سکتی ہے، جہاں چین کے ساتھ عالمی سطح پر مقابلہ جاری ہے۔