واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے اندر ایران کے خلاف جاری جنگ کے مستقبل پر شدید اختلافات سامنے آ گئے ہیں، جہاں مختلف مشیر اور سیاسی حلقے اس بات پر بحث کر رہے ہیں کہ جنگ کو کب اور کس انداز میں ختم کیا جائے اور کامیابی کا اعلان کیا جائے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے اندر مختلف دھڑے صدر ٹرمپ کی پالیسی اور بیانات کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ معاشی ماہرین اور بعض حکومتی عہدیداروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی کارروائیاں جاری رہیں تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی اور امریکہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے حکومت کو سیاسی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔