• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

SECP، نجی شعبے کے افراد کیلئے ریٹائرمنٹ بعد آمدن تحفظ کیلئے نئی پروڈکٹ منظور

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ،کامرس رپور ٹر ) ایس ای سی پی نے نجی شعبے میں کام کرنیوالےافراد کے لیے ریٹائرمنٹ کے بعد آمدن کے تحفظ کے لیے نئی پروڈکٹ کی منظوری دے دی ، یہ نئی بچت اور سرمایہ کاری پروڈکٹ پاکستان میں نجی شعبے کے ریٹائرمنٹ سسٹم کو مستحکم بننے کے لیے نہایت اہم ہیں ۔ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے نجی شعبے میں کام کرنے والے افراد کے لیے ریٹائرمنٹ کے بعد مستحکم آمدن کے ذرائع بنانے لیے متعدد نئی اینیوٹی مصنوعات کی منظوری دی ۔ نئی منظور ہونے والی مالیاتی مصنوعات کا ایشیا ڈھانچہ تشکیل دیاگیا جو گارنٹیڈ ادائیگیوں کو عمر بھر کی آمدن کے فوائد کے ساتھ یکجا کرتے ہیں،یہ پروڈکٹ ریٹائر ہونے والے افراد کو اپنی جمع کی گئی بچت کو باقاعدہ اور قابلِ تخمینہ آمدن میں تبدیل کرنے میں مدد دیں گی۔

اہم خبریں سے مزید