• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے شکست کا سامنا ہوا تو اسرائیل جوہری ہتھیار استعمال کر سکتا ہے، امریکی تجزیہ کار

کراچی (رفیق مانگٹ) ایران سے شکست کا سامنا ہوا تو اسرائیل جوہری ہتھیار استعمال کر سکتا ہے، امریکی ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی ایک انتہائی خطرناک مرحلے میں داخل ہو سکتی ہے، ایران کی ممکنہ جوہری صلاحیت اسرائیل کیلئے بڑا سیکیورٹی خطرہ، جنگ پھیلنے سے عالمی معیشت و سلامتی کو شدید دھچکا لگ سکتا ہے۔ امریکی بین الاقوامی امور کے ماہر اور سیاسی تجزیہ کار جان میرشائمر نے خبردار کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی ایک انتہائی خطرناک مرحلے میں داخل ہو سکتی ہے۔ ان کے مطابق اگر جنگ میں اسرائیل کو ایران کے مقابلے میں شکست کا سامنا ہوا تو حالات اس نہج تک پہنچ سکتے ہیں جہاں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا خدشہ پیدا ہو جائے۔

اہم خبریں سے مزید