کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی مصنفہ اروندھتی رائے نے کہا ہے کہ ایران غزہ نہیں، یہ جنگ بہت بڑی، خطے سے باہر پھیل سکتی ہے، نیوکلیئر جنگ اور عالمی معاشی تباہی کا خطرہ، امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے غزہ نسل کشی کا تسلسل ہیں۔ ہماری حکومت اتنی بزدل کیوں ہے کہ امریکہ کی مذمت بھی نہیں کر سکتی؟ ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انڈین میڈیا کے مطابق اروندھتی رائے کا کہنا تھا ایران غزہ نہیں، یہ جنگ بہت بڑی، خطے سے باہر پھیل سکتی ہے، نیوکلیئر جنگ اور عالمی معاشی تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔