• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے جوابی حملوں نے امریکا کو کیسے حیران کیا؟

کراچی ( جنگ نیوز)امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے سے چند روز پہلے ایرانی کمانڈروں نے بار بار اپنے مخالفین کو خبردار کیا تھا کہ انہیں شدید اور بڑھتے ہوئے ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے کہا تھا کہ خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ۔برطانوی اخبارفنانشل ٹائمز کے ایک طویل تجزیے میں بتایا گیا ہے کہ سابق امریکی چیف آف اسٹاف سیٹ کرمرچ نے اعتراف کیا ہے کہ ایرانیوں نے محدود وسائل کے باوجود حیرت انگیز کارکردگی دکھائی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیرانیوں کو نہ صرف امریکی اڈوں بلکہ فوج کے معمولات اور سرگرمیوں کا بھی خاصا علم ہے، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے اس ہفتے کہا کہ“ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم نے بالکل اسی طرح کے ردعمل کی توقع کی تھی، لیکن ہمیں معلوم تھا کہ ایسا ممکن ہے۔
اہم خبریں سے مزید