کراچی (نیوز ڈیسک) فنانشل ٹائمز کا کہنا ہے فرانس اور اٹلی نے آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ حاصل کرنے کی امید میں ایران سے بات چیت شروع کر دی، یورپی ممالک جنگ کو مزید پھیلائے بغیر توانائی کی سپلائی بحال کرنا چاہتے ہیں۔ حکام کے مطابق اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ مذاکرات آگے بڑھیں گے یا ایران اس مسئلے پر بات کرنے پر آمادہ ہوگا، ایران پر شبہ ہے کہ وہ تیل اور گیس کی قیمتیں بڑھا کر ٹرمپ پر دباؤ ڈالنا چاہتا ہے تاکہ وہ جنگ ختم کریں۔ برطانوی حکام کے مطابق برطانیہ براہِ راست ایران سے آبنائے تک رسائی کے بارے میں بات نہیں کر رہا۔