واشنگٹن (نیوز ڈیسک) - امریکہ کے وزیر دفاع پِیٹ ہیگستھ نے جمعہ کو کہا کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زخمی ہیں اور ممکنہ طور پر ان کے چہرے پر بھی چوٹ آئی ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ دباؤ ڈالتے اور آگے بڑھتے رہیں گے، ہمارے دشمن کے لیے کوئی رحم نہیں، ادھر ایک ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے میں سپریم لیڈر معمولی زخمی ہوئے ہیں مگرکام جاری رکھے ہوئے ہیں۔