اسلام آباد (ساجد چوہدری) سرکاری ویب سائٹس پر حملوں کے بعد نیشنل سرٹ نے سائبر سیکیورٹی آڈٹ تیز کر دیا ، 280 سرکاری ویب سائٹس کا سیکیورٹی آڈٹ مکمل کر لیا گیا۔300 سرکاری ویب سائٹس کے سائبر سیکیورٹی آڈٹ کا فیصلہ کیاگیا تھا ۔ دستاویز کے مطابق صرف 20 سرکاری ویب سائٹس کا سائبر سیکیورٹی آڈٹ باقی ہے، حکام کے مطابق قومی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے 93 فیصد سائبر سیکیورٹی آڈٹ مکمل کرلیا۔