• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی عوام کی اکثریت امریکا کو فضائی اڈے دینے کے خلاف

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں عوام کی اکثریت امریکا کو فضائی اڈے دینے کےخلاف، سروے میں تقریباً نصف برطانوی شہریوں کی مخالفت، امریکا ایران جنگ میں برطانیہ کے کردار پر بھی شدید تنقید کی جارہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک نئے عوامی سروے سے معلوم ہوا برطانیہ کے تقریباً نصف شہری حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت کر رہے ہیں جس کے تحت امریکا کو ایران پر حملوں کے لیے برطانوی فضائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ سروے میں 49 فیصد افراد نے اس فیصلے کی مخالفت کی، جن میں سے 28 فیصد نے سخت مخالفت جبکہ 21 فیصد نے کسی حد تک مخالفت ظاہر کی، جبکہ 35 فیصد افراد نے اس اقدام کی حمایت کی اور 16 فیصد نے کوئی واضح رائے نہیں دی۔
اہم خبریں سے مزید