• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپرہائی وے الکرم ٹیکسٹائل مل کے قریب فائرنگ، موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپرہائی وے الکرم ٹیکسٹائل مل کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا ۔مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گئی۔پولیس نے بتایا کہ فوری طور پر مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ہے جس کی عمر 50 سال کے قریب بتائی جاتی ہے ۔مقتول150 موٹر سائیکل پر سوار تھا جو کہ پنجاب کی رجسٹرڈ ہے ۔ ایک عینی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے عقب سے فائرنگ کی تھی جس میں ایک گولی مقتول کو کمر پر لگنے کے بعد دوسری جانب سینے کے قریب پار ہوگئی پولیس کو جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے تین خول ملے ہیں۔پولیس نے مقتول کی موٹر سائیکل قبضے میں لے کر تھانے منتقل کر دی ۔پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس تمام پہلوؤں پر تفتیش کر رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید