• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی حب کینال کی بندش، واٹر بورڈ کا مؤقف

کراچی (اسٹاف رپورٹر)واٹر کارپوریشن کے حکام نے نئی حب کینال کی بندش سے متعلق اپنے موقف میں کہا ہے کہ حب کینال منصوبے کے تحت ہونے والے معاہدے میں نئی نہر کی تعمیر کے ساتھ ساتھ پرانی نہر کی مکمل بحالی بھی شامل تھی۔ منصوبے کے تحت پرانی نہر کی مرمت، بحالی اور ضروری تکنیکی کام کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیے گئے ہیں جس کے بعد اسے باضابطہ طور پر دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق منصوبے کے اگلے مرحلے میں نئی تعمیر ہونے والی نہر کی صفائی (ڈی سلٹنگ) اور مکمل تکنیکی معائنہ بھی کیا جائے گا۔ معائنہ اور صفائی کا عمل مکمل ہونے کے بعد دونوں نہروں کو بیک وقت فعال کر دیا جائے گا اور عارضی طور پر دونوں نہروں میں تقریباً 50 فیصد پانی کا بہاؤ برقرار رکھا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید