اسلام آباد (نیوز رپورٹر، نیوز ڈیسک)وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے بتایا ہے کہ پاکستان نے 14 اور 15 مارچ کی درمیانی شب افغانستان کے صوبے قندھار میں طالبان کی تنصیبات اور ’’دہشت گردوں کی پناہ گاہوں‘‘ کے خفیہ مرکز کو نشانہ بنایا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے اتوار کو سماجی رابطے کےویب سائٹ پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ آپریشن غضب للحق کے دوران 15 مارچ 2026 سہ پہر 4 بجے تک فتنہ الخوارج / افغان طالبان کے 684 دہشت گرد ہلاک اور 912 سے زائد زخمی ہوگئے، افغان طالبان کی 252 پوسٹیں تباہ ہوئیں جبکہ 44 پوسٹوں کو قبضہ میں لے کر تباہ کیا گیا۔ اسی طرح 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں۔ افغانستان میں دہشت گردوں اور ان کے معاون انفراسٹرکچر کے 73 مقامات کو فضائی کارروائی میں موثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔ 14 اور 15 مارچ کی درمیانی شب پاکستان کی مسلح افواج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں سمیت فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ ان کارروائیوں کے دوران قندھار میں ایک تکنیکی معاونت کا مرکز اور اسلحہ و سازوسامان کے ذخیرہ کی تنصیب بھی تباہ کر دی گئی ۔