اسلام آبا( ناصر چشتی ) سینٹ کی قائمہ کمیٹی کو گزشتہ روز نجکاری کےسیکرٹری عثمان باجوہ نے پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نجکاری ٹرانزیکشن کا فنانشل کلوز اپریل کے آخر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عارف حبیب کی سربراہی میں قائم کنسورشیم نئی انتظامیہ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تلاش کر رہا ہے جبکہ کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد فوجی فرٹیلائزر کو بھی کنسورشیم میں شامل کیا جائے گا۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں معدنیات کے وسیع ذخائر موجود ہیں،پشین اور ژوب میں تقریباً دو لاکھ 46 ہزار 753 ایکڑ رقبے پر معدنیات کی تلاش جاری ہے،کول مائنز کیلئے دیگاری، سارگ اور لاکھڑا میں 17 ہزار 363 ایکڑ جبکہ سالٹ منرل کا رقبہ 22 ہزار 737 ایکڑ پر مشتمل ہے۔ اسی طرح سوپ اسٹون کے ذخائر تقریباً سات ہزار ایکڑ رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں، کمیٹی کوسینیٹ کی قائمہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر افنان اللہ خان کی زیر صدارت ہوا جس میں پاکستان منرلز ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی نجکاری سے متعلق امور، جائیدادوں، مالی کارکردگی اور ملازمین کی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔