• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات، ملکی سیاست پر گفتگو

اسلام آباد ( رانا غلام قادر )حکومتی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، ملکی سیاست پر گفتگو ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی یقین دہانی پر جے یو آئی نے جمعہ کو احتجاج کی کال موخر کردی۔بدھ کوو زیر داخلہ محسن نقوی ،وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں سینیٹر کامران مرتضٰی، ایم این اے عثمان بادینی اور علامہ راشد محمود سومرو شریک تھے۔ حکومتی وفد نے جے یو آئی قیادت سے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور بین الاقوامی امور پر گفتگو کی گئی۔

اہم خبریں سے مزید