کراچی ( اسٹاف رپورٹر) محکمہ کالج ایجوکیشن میں ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی کی ریٹائرمنٹ کو 8 روز گزرنے کے باوجود نئے ریجنل ڈائریکٹر کی تقرری نہیں کی جاسکی ہے اور یہ سوال پیدا ہوگیا ہے کہ محکمہ کالج ایجوکیشن کو پورے صوبے میں 20 گریڈ کا افسر نہیں مل رہا جس کی وجہ سے ڈائریکٹوریٹ کے معاملات جونیئر افسر نے اپنے قبضے میں لے لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی پروفیسر قاضی ارشد حسین کی ریٹائرمنٹ کو 8 روز گزر جانے کے باوجود محکمہ کالج ایجوکیشن کی انتظامی نااہلی کا یہ حال ہے کہ صوبہ سندھ کے 6 ریجن میں حکام بالا کو 20 گریڈ کا کوئی افسر نہیں مل رہا جس کو ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی تعینات کیا جاسکے ۔