• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ بندی پر ایرانی قیادت کو مبارکباد، اسلام آباد کے کردار کو سراہتے ہیں، حافظ نعیم

اسلام آباد ( نیوز ر پور ٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نےمنصورہ سے جاری ایک ویڈیو پیغام میں امریکہ-اسرائیل اور ایران جنگ بندی پر ایرانی قیادت کو مبارکباد ،دیتے ہوئے کہاہے کہ اسلام آباد کے کردار کو سراہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل نے جس طرح عالمی قوانین کو روندتے ہوئے ایران پر حملے کیے اور اسے تہس نہس کرنے، ایران کا ایٹمی و میزائل پروگرام تباہ کرنے کے بلند و بانگ دعوے کیے وہ دھرے کے دھرے رہ گئے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ چھ ہفتوں کی جنگ کے بعد جس معاہدہ پر عارضی جنگ بندی ہوئی ہے وہ آبنائے ہزمز کے کھولنے پر ہے جو دراصل ایران کی کامیابی ہے جس پر ہم ایرانی قیادت اور قوم کی تزویراتی منصوبہ بندی کو سراہتے ہیں اور اسے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید