• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے خطے اور دنیا کو تباہی سے بچایا ہے، محبوبہ مفتی

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی مقبوضہ کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے امریکہ اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی میں پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے خطے اور دنیا کو تباہی سے بچایا ہے۔ پاکستان نے ممکنہ تیسری عالمی جنگ کو رکوا دیا ہے اور دنیا کو بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔ سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک مبارک دن ہے۔ ایک ماہ سے زائد عرصے تک مسلمان امہ پریشان تھی۔

اہم خبریں سے مزید