• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی محتسب؛ FBR کو زیر التوا ریفنڈز کیسز فیصلہ تک ٹیکس سے روک دیا

اسلام آباد( تنویر ہاشمی )وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کو زیر التوا ریفنڈز کیسوں کا فیصلہ ہونے تک جبری ٹیکس  سے روک دیا، ممبران لینڈ ریونیو آپریشنزکو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام فیلڈ فارمیشن کو واضح احکامات جاری کیے جائیں کہ جبری ٹیکس وصولی کی کارروائی اس وقت تک شروع نہ کی جائے جب تک زیر التوا ریفنڈ کلیمز اور ایڈجسٹمنٹ درخواستوں پر فیصلہ نہ ہو جائے، ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کو ٹیکس سال 2023 کے ایک ٹیکس دہندہ کے چار کروڑ 46لاکھ 73ہزار روپے کےزیر التوا انکم ٹیکس ریفنڈ کلیم کو فوری طور پر نمٹانے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے دو ماہ میں رپورٹ جمع کرانے کے احکامات جاری کر دیئے ، وفاقی ٹیکس محتسب نے غفلت کا مظاہر کرنے پر وفاقی ٹیکس محتسب آرڈیننس 2000کے تحت بدانتظامی قرار دیتے ہوئے ایف بی آر کو ہدایت کی کہ ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد فوری طور پر ٹیکس سال 2023 کے زیر التوا ریفنڈ کلیم کو قانون کے مطابق نمٹائے۔

اہم خبریں سے مزید