• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوالہ ہنڈی اور پاسپورٹس بنوانے کی مد میں شہریوں سے پیسے بٹورنے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور پاسپورٹس بنوانے کی مد میں شہریوں سے پیسے بٹورنے میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے بھاری رقم برآمد کر لی۔چھاپہ کلفٹن بلاک 8 میں واقع دفتر پر مارا گیا۔ملزم محمد وقاص ولد محمد حنیف کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کے قبضے سے 40 لاکھ روپے نقد رقم برآمد ہوئی۔ملزم کے موبائل فون سے حوالہ ہنڈی سے متعلق واٹس ایپ چیٹس بھی برآمد ہوئیں۔برآمد شدہ رقم اور شواہد کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ملزم کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے گارڈن ٹاؤن پاسپورٹ آفس میں چھاپے کے دوران 2 ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں محمد حفیظ اور غلام مصطفیٰ شامل ہیں۔ملزمان کا تعلق لاہور کے مختلف علاقوں سے ہے۔ ملزمان شہریوں سے پاسپورٹس بنوانے کی مد میں پیسے بٹور رہے تھے۔ ملزمان شہریوں کو پاسپورٹ فوری بنوانے کا جھانسہ دے کر اضافی پیسے ہتھیاء رہے تھے۔ملزمان سے پاسپورٹس،ٹوکن، بنک چالان، رسیدیں ودیگر شواہد برآمد ہوئے ۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید