اسلام آ باد، راولپنڈی ( رانا غلام قادر ) کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں اور محکموں کے دفاتر کیلئے دو روز آج اور کل کی تعطیل کا با ضابطہ نوٹیفکیشن جا ری کردیا، یہ تعطیل امریکا،ایران مذکرات کیلئے اعلی شخصیات کی اسلام آ باد کے باعث کی گئی ،سیکرٹری کا بینہ ڈویژن کامران علی افضل کی جانب سے جا ری نو ٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نو اپریل بروز جمعرات وفاقی حکومت کے دفاتر بند رہیں گے جبکہ جمعہ کو بھی حکومت کی ہفتہ میں چار دن کام کی پالیسی کے تحت وفاقی حکومت کے دفاتر بند رہیں گے۔