ابوظہبی(اے ایف پی) ابوظہبی میں مشرق وسطیٰ کی جنگ کےحوالے سے وڈیو فوٹیج اورغلط معمولات پھیلانے کےالزام میں 400کے قریب افرادکو گرفتارکرلیا گیاہے، پولیس نے گرفتار افراد کاتعلق مختلف قومیتوں سےبتایا ہے،دیگرخلیجی ممالک میں بھی اسی طرح گرفتاریاں جاری ہیں۔ ان گرفتاریوں کو خلیجی ممالک پر ایرانی حملوں سے متعلق فوٹیج اور سوشل میڈیا پوسٹس پرکی جانے تازہ کارروائی قرارد یا گیاہے۔