کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا میں نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے سابق ڈائریکٹر جو کینٹ نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی صرف اسی صورت میں برقرار رہ سکتی ہے جب اسرائیل کو قابو میں رکھا جائے۔ کینٹ نے ایکس پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا، "ہمیں جس آخری چیز کی فکر ہے وہ یہ ہے کہ اسرائیلی وہی کچھ کریں جو وہ ماضی کے مذاکرات میں کر چکے ہیں، یعنی مذاکرات کاروں کو بدنام کرنا یا حملوں کا ایسا سلسلہ شروع کرنا جس سے تنازع مزید بڑھ جائے۔" 7 اپریل وہ آخری تاریخ تھی جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جنگ کے پھیلاؤ سے قبل کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے دی تھی۔