• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر خفیہ ریڈیو حملے، فارسی غیر معمولی نمبر پیغامات نشر

کراچی (رفیق مانگٹ)ایران پر خفیہ ریڈیو حملے، فارسی غیر معمولی نمبر پیغامات نشر، مقصد خفیہ ایجنٹس کو ہدایات دینا یا ایرانی حکومت میں خوف پھیلانا ہو سکتا ہے، سرد جنگ کی جاسوسی تکنیک دوبارہ منظرِ عام پر، ایران کی جانب سے سگنلز جام کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے چند گھنٹوں کے اندر، فارسی زبان میں شارٹ ویو ریڈیو کے ذریعے غیر معمولی نمبر پیغامات نشر کئے گئے۔ یہ ‘نمبرز اسٹیشنز’ سرد جنگ کی جاسوسی تکنیک سے مماثل ہیں اور ان کا مقصد خفیہ ایجنٹس کو ہدایات دینا یا ایرانی حکومت میں خوف پھیلانا ہو سکتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس کے پیچھے امریکہ یا اسرائیل کا ہاتھ ہو سکتا ہے، جو جنگ کے آغاز میں خفیہ نیٹ ورک کو متحرک کرنے یا ایران کو دھوکہ دینے کی حکمت عملی کے تحت کئے جا رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید