اواشنگٹن/ تہران (مانیٹرنگ ڈیسک/ خبر ایجنسیاں) امریکا اور ایران براہ راست رابطہ بحال ہوگئے۔امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی اور جنگ کے کے درمیان ایک بڑی سفارتی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ امریکی نیوز ویب سائٹ ʼایکسٹیوس (Axios) نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان براہ راست مواصلاتی رابطہ بحال ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ایک امریکی عہدیدار اور باخبر ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ حالیہ دنوں میں دونوں شخصیات کے درمیان پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے۔