کراچی( افضل ندیم ڈوگر)دبئی ایئرپورٹ کی 8750 کے مقابل، ہفتہ میں 2552پروازیں آپریٹ 10سے 16مارچ تک 1541 پروازوں نے ٹیک آف 1011 نے دبئی لینڈ کیا۔ 27 فروری سے پہلے دبئی سے یومیہ 1250 اوسط پروازیں اپریٹ کی جاتی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق دبئی ایئرپورٹ کے آپریشنل ہونے کے حوالے سے دلچسپ اعداد و شمار سامنے ائے ہیں فلائٹ راڈار کی رپورٹ کے مطابق دبئی ایئرپورٹ پر 27 فروری سے پہلے یومیہ 1050پروازیں اپریٹ کی جاتی تھی 28 فروری کو ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد پیدا ہوئی صورتحال میں اس میں نمایاں کمی رپورٹ ہو رہی ہے 10 مارچ کو اپریشن 18 فیصد تک رپورٹ ہوا جو 16 مارچ کو کم ہوکر 7 فیصد تک رپورٹ ہوا۔