اسلام آباد (صالح ظافر) روس کا ایران سے متعلقہ کشیدگی پر تحمل اور مذاکرات کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق روس نے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے اور ایران سے متعلقہ بحران کے لیے سیاسی و سفارتی حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اس نے اس بات پر تاکید کی ہے کہ طویل مدتی استحکام کی بنیاد مذاکرات، خود مختاری کے احترام، اور تمام خلیجی ریاستوں و پڑوسی ممالک کے سیکورٹی مفادات کو مدنظر رکھنے پر ہونی چاہیے۔ روسی سفیر البرٹ پی خوریف نے ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع اپنے مشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ملک کی جانب سے ان خیالات کا اظہار کیا۔ میڈیا کے سوالات کے جواب میں سفیر نے ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے بعد مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی شدید مذمت کی۔