کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی خفیہ کیبل میں اسرائیلی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کا نظام کمزور نہیں ہو رہااور وہ آخری حد تک لڑنے کو تیار ہے،اسرائیلی خفیہ کیبل میں کہا گیا ہے کہ اگر ایرانی مظاہرین حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلے تو انہیں قتل عام کا سامنا کرنا پڑے گا،واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے دو افسرا ن نے ان دستاویز کی تصدیق بھی کی ہے جن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران کی پاسداران انقلا ب اب بھی برتر ہے۔