• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا 23 مارچ کو پریڈ اور دیگر تقریبات نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( رانا غلام قادر) حکومت کا 23 مارچ کو پریڈ اور دیگر تقریبات نہ کرنے کا فیصلہ ، اس دن کو وقار اور احترام کے ساتھ سادہ پرچم کشائی کی تقریبات کے ذریعے منایا جائے گا،اعلامیہ وزیر اعظم آفس  نے جاری  کر  دیا،  حکومت  کے کفایت شعاری اقدامات کے تناظر میں وزارتوں اور ڈویژنوں کو بھی یہ دن سادگی سے منا نے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق جاری خلیجی تیل بحران اور حکومت کی جانب سے اعلان کردہ کفایت شعاری اقدامات کے تناظر میں  وفاقی حکومت نےیہ فیصلہ کیا ہے کہ 23 مارچ 2026 کو یومِ پاکستان کی پریڈ اور اس سے منسلک تمام تقریبات منعقد نہیں کی جائیں گی۔
اہم خبریں سے مزید