• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی قازقستان کے صدر سے ٹیلیفونک گفتگو، کامیاب آئینی ریفرنڈم پر مبارکباد دی

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے جمہوریہ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایئف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور 15 مارچ 2026 کو قازقستان میں ہونے والے تاریخی آئینی ریفرنڈم کی کامیابی پر صدر توکایئف کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نئے آئین کیلئے زبردست ٹرن آؤٹ اور حمایت قازقستان کے عوام کے صدر توکایف کی دور اندیش قیادت اور اصلاحاتی ایجنڈے پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اصلاحات قازقستان میں نظم و نسق، ادارہ جاتی استحکام اور قومی ترقی کو مزید مستحکم کریں گی،صدر توکایئف نے وزیراعظم کو اس سال کے آخر میں قازقستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دہرائی جسے وزیرِ اعظم نے قبول کر لیا۔
اہم خبریں سے مزید